26 ستمبر 2013 - 20:30
پاکستان کی جانب سے کشمیر میں ہوئے دھشتگردانہ حملے کی مذمت

پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت ہی مہلک برائی ہے اور پاکستان اس کا بہت بڑا شکار رہا ہے. اس بیان کے مطابق پاکستان سخت الفاظ میں ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے. واضح رہے کہ ہندوستان کے زير کنٹرول کشمیر میں فوج کی وردی پہنے ہوئے مسلح دہشت گردوں نے ایک تھانے اور ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیاجس میں متعدد فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے. یہ واقعہ نیویارک میں وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات سے محض دو دن پہلے ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲